ڈیوس کپ،رافیل نڈال سپین کی ٹیم میں شامل

میڈرڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال کو آئندہ ماہ جرمنی کے خلاف شیڈول ڈیوڈ کپ ٹائی ورلڈ گروپ کوارٹر فائنل کیلئے اسپینش ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رواں برس سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کوارٹر فائنل کے دوران انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے، اس کے بعد انہوں نے میامی اوپن سے دوبارہ کورٹس میں واپسی کا فیصلہ کیا تھا لیکن 100 فیصد فٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور اب توقع ہے کہ وہ ڈیوس کپ سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز کریں گے۔ نڈال کے علاوہ پبلو کارینو بسٹا، روبرٹو باٹسٹا ایگٹ، ڈیوڈ فیرر اور فیلی سیانو لوپز جرمنی کے خلاف ٹائی میں اسپینش ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

error: Content is protected !!