کامن ویلتھ گیمز،9جعلی بھارتی صحافی گرفتار

برسبین(.خصوصی رپورٹ اصغر علی مبارک سے ) گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا۔کامن ویلتھ گیمز کی کوریج کے نام پر آسٹریلیا میں داخل ہونے والے بھارت کے 9 جعلی صحافیوں کو پولیس نے برسبین ایئرپورٹ پر ہی دھر لیا، ان میں سے 46 سالہ راکیش کمارشرما پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات بنانے کا الزام عائدکیا گیا اور انھیں برسبین مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔واضح رہے کہ جرم ثابت ہونے پر انھیں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے، باقی 8 افراد سے جعلی ایکریٹیڈیشن کارڈ برآمد ہوئے تھے، انھیں امیگریشن حراست میں رکھا گیا ہے

error: Content is protected !!