تیسرا ٹی ٹونٹی آج،،،پاکستان کالی آندھی کووائٹ واش کرنے کیلئے پرعزم

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ گرین شرٹس مہمان ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے لئے پرعزم ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ رات ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا، سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رکھے گی تاہم شکست کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہے تاہم گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سرفراز الیون کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی مہمان ویسٹ انڈیز کو شکست دینا ہوگی۔سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بالتریب 143 اور 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!