جان سینا ریسلنگ رنگ میں دھاک بٹھانے کے بعد اب کیا نیا کام کرنے جا رہے ہیں

نیویارک(سپورٹس لنک رپورٹ) جان سینا ریسلنگ کے بعد فلم انڈسٹری میں دھاک بٹھانے کو بے قرار، معروف ہالی وڈ سپر سٹار دی راک کے ساتھ کام کرنے کے متمنی، فاسٹ اینڈ فیوریس سیریس میں ڈیوائن جانسن کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ریسلنگ رنگ کے سپر سٹارز ہالی ووڈ میں بھی ساتھ کام کرنے کے خواہشمند،جان سینا نے’’دی راک‘‘کے نام سے مشہورڈیوائن جانسن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے۔ریسلنگ رِنگ میں دنوں سٹارز کئی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں، جبکہ ڈیوائن جانس کے نقش قدم پر چل کر اب جان سینا نے بھی فلموں کا رخ کر لیا ہے۔

error: Content is protected !!