کامن ویلتھ گیمزکے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ جمعرات کو ویلز کے خلاف کھیلے گا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمزکے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ ویلز کے خلاف جمعرات کو آسٹریلیا میں کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے پاکستان کو گروپ بی میں روایتی حریف بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن و میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنے گروپ میں لیگ کے چار میچ کھیلے گا، پہلا میچ 5 اپریل کو ویلز کے خلاف، دوسرا میچ 7 اپریل کو روایتی حریف بھارت، تیسرا 8 اپریل کو انگلینڈ کے خلاف جبکہ چوتھا اور آخری میچ 11 اپریل کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔ 13 اپریل کو سیمی فائنل اور 14 اپریل کو فائنل کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!