کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، ٹم ساوتھی نے نیوزی لینڈ کو یقینی شکست سے بچا لیا


کرائسٹ چرچ (سپورٹس لنک رپورٹ) کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹم ساوتھی نے ناقبل شکست 56رنز کی اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو یقینی شکست سے بچا لیا ۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اورنیوزی لینڈ نے سیریز 1-0سے اپنے نام کرلی۔ آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 382رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنا سکی‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹائم لیتھم 83‘ گرینڈہوم 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی 56رنز بنا کر انگلینڈ کی فتح کے سامنے رکاوٹ بن گئے ‘ انگلینڈکی جانب سے سٹورٹ براڈ‘ ووڈ اور لیچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کے کے ٹم ساؤتھی کو مین آف دی میچ اور ترینٹ بولٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ منگل کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے 42رنز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں مجموعی سکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے گر گئیں۔ جے راول 17اور کپتان کین ولیم سن بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ آخری روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 382رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنا سکی۔ نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹم ساؤتھی نے انگلینڈ کی جیت کے آگے بند باندھ دیا اور 56رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹائم لیتھم 83‘ گرینڈہوم 45 ‘ واٹلنگ 19‘ ٹیلر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں سٹورٹ براڈ‘ ووڈ اور لیچ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے کے ٹم ساؤتھی کو مین آف دی میچ اور ترینٹ بولٹ کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

error: Content is protected !!