رمضان المبارک سے قبل کھیلوں کی سرگرمیاں،،رسجا کا اہم اعلان

اسلام آباد (نواز گوھر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن "رسجا”نے رمضان المبارک سے قبل اپنی سرگرمیوں کے انعقاد کی منظوری دیتے ہوئے سینئر سپورٹس جرنلسٹس شکیل اعوان اور عبد المحی شاہ کو اعزازی پیٹرن اور چیئرمین بنانے سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی منظوری دیدی جبکہ رسجا ارکان کے لئے ٹینس، سکواش، کرکٹ مقابلوں کے انعقاد سمیت دیگر سرگرمیوں کیلئے ایونٹ کمیٹی بھی تشکیل دیدی ۔ راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسو سی ایشن کا اجلاس رسجا کے صدر افضل جاوید کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری ناصر عباس نقوی ، نائب صدور ذیشان قیوم ، عارف خان ، جوائٹ سیکرٹریز ، عقیل انجم ، امبرین علی ، سیکرٹری فنانس عبد القادر نے شرکت کی ۔اجلاس میں رسجا کا بنک اکاونٹ کھلوانے اور میٹ دی پریس شروع کروانے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رسجا مختلف ایونٹس کے انعقاد کیلئے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرئے گا جبکہ حلف برداری کی تقریب بھی منعقد کروائی جائے گی ، اجلاس میں سینیئر سپورٹس جرنلسٹس عبد المحی شاہ (دی نیوز ) کو اعزازی چیئرمین اورشکیل اعوان (جنگ ) کو پیٹرن بنانے سمیت رسجا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی جن میں محمد فہیم انور خان (نوائے وقت) ، ناصر اسلم راجہ (جناح ) ، عامر بشیر (پی ٹی وی ) ، زاہد فاروق ملک (میٹرو واچ ) ، شاہ خالد (92ٹی وی ) ، ذوالفقار بیگ (ایکسپریس ) ، شاکر عباسی (نیو ٹی وی ) ، نیلم ارشد (نیوز ون ٹی وی ) ، یاسر نذر (آج ٹی وی ) شامل ہیں ۔ اجلاس میں رسجا اراکین کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ناصر اسلم راجہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جن میں عارف خان ،ذوالفقار بیگ ، عقیل انجم ، روزینہ علی ، ارسلان شیرازی ، خادم بٹر اور نواز خان شامل ہیں ۔ اجلاس میں رسجا کے رکن محسن اعجاز کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر رسجا کی جانب سے مبارکباد بھی دی گئی جبکہ چند ارکان کی جانب سے تنظیم کے منافی سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان سے جواب طلب کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

 

error: Content is protected !!