بال ٹمپرنگ میں ملوث سٹیون سمتھ نے بڑا اعلان کردیا

 

سڈنی (سپورٹس لنک  رپورٹ) بال ٹیمپرنگ میں ملوث سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کرنے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پابندی لگا کرسب کوپیغام دیا ہے، میں نے پابندی کو تسلیم کیا ہے۔خیال رہے کہ 24مارچ کو کیپ ٹائون میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 28مارچ کو آسٹریلیوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے کے جرم میں ایک سال کے لیے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کی تھی۔گزشتہ روز بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا پانے والے 3آسٹریلوی کرکٹرز کی سزا کے خلاف آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے سزا میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!