مہمان کرکٹرز واپس چلے گئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوئی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو انتہائی سخت سکیورٹی میںکراچی ایئر پورٹ پہنچایا گیا۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈیپارچر لائونج میں موجودگی پر تمام مسافروں کو بین الاقوامی لائونج میں داخلے سے روک دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کھلاڑی ،کوچز اور آفیشلز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر ای کے 607 سے براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہو ئے

error: Content is protected !!