دولت مشترکہ کھیل،،،ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پاکستان کیلئے پہلا تمغہ جیت لیا


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلیا گولڈ کوسٹ میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے ملک کے پرچم کو سربلند کردیا ہے، طلحہ طالب نے 62کلوگرام کیٹیگری میں مجموعی طور پر 283 کلوگرام وزن اٹھایا،طلحہ طالب نے سنیچ میں 132 کلوگرام کا وزن اٹھا کر دولت مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

error: Content is protected !!