وزیرخان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور: (سپورٹس لنک رپورٹ) پہلی وزیر خان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی، ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جونیئر سکواش چیمپیئن شپ کا میلہ سجا گیا۔ وزیرخان جونیئر سکواش چیمپئین شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی تھے۔ میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔نئے کھلاڑیوں نے قومی سطح کے اس ایونٹ میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔

error: Content is protected !!