شمالی وزیرستان میں کامیاب کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آرمی کے تعاون سے شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا کامیاب انعقاد کیا۔ پاکستان کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد ، سابق ٹیسٹ کرکٹر شاداب احمد ، لیگ سپنر یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ جی ایم این سی اے علی ضیا بھی اس موقع پر موجود تھے ، اسلام آباد سے میڈیا رپورٹرز اور اینکرز نے اس ایونٹ کی کوریج کے لئے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔

میران شاہ میں نمائندگان اور کرکٹ سٹارز کا استقبال والہانہ انداز میں کیا گیا اور ان کو یونس خان سپورٹس کمپلیکس لے جایا گیا جہاں کرکٹ اور فٹ بال کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ میران شاہ کے نوجوانوں اورعوام کی بہت بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔مشران کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں مکمل طور پر امن قائم ہو چکا ہے اور امن کی وجہ سے ہم پاکستان آرمی کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔

میر علی میں میڈیا نمائندگان کو پاک آرمی کے زیر اہتمام آرفنیج ہوم (یتیم بچوں کا گھر)بھی لے جایا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہا ہے کہ میرانشاہ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام امن کی علامت ہے ،فاٹامیں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں،پروگرام میں شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے بھرپورحصہ لیا،ایسے پروگرام دیگرقبائلی علاقوں میںبھی کرائے جائیں گے ،ہم پی سی بی کی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کے شکرگزارہیں۔

error: Content is protected !!