انگلش پریمیئر فٹبال لیگ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی مانچسٹر سٹی کیخلاف جیت

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ )انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کو 3-2سے شکست دے دی ،اس شکست سے مانچسٹر سٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے انتظار لمبا ہوگیا،اگراس میچ میں فتح ملتی تو پوائنٹس ٹیبل پر اتنے نمبر ہوجاتے کہ کہ کوئی اور ٹیم سارے میچ جیت کر بھی مانچسٹرسٹی تک نہ پہنچ سکتی ۔اب 2فتوحات یا مانچسٹریونائیٹڈ کی ایک ہار مانچسٹر سٹی کو ٹائٹل کا حقدار بنادے گی ۔گزشتہ روز کھیلے گئے دیگر میچز میں برنلے نے وٹفورڈکو 2-1،نیوکیسل یونائیٹڈ نے لیسسٹرسٹی کو2-1 اورٹوٹنہم نے سٹوک سٹی کو2-1سے ہرایا جبکہ لیورپول اورایورٹن کا میچ بغیر کسی گول ،سوانسی اور ویسٹ بروم وچ کا میچ 1-1،برائٹون اینڈہوو اورہڈرس فیلڈکامیچ 1-1،کرسٹل پیلس اور بورنے ماؤتھ کا میچ 2-2گول سے برابررہا۔

error: Content is protected !!