کامن ویلتھ گیمز،،،پاکستانی باکسر محمد آصف کوارٹر فائنل میں داخل

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسر سید محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن بنائی ۔ اوکسن فورڈ سٹوڈیو باکسنگ ایریا پرمینز باکسنگ کے52کلو گرام راؤنڈ آف16میں انہوں نے کینیا کے برائن اگینا کو 4-1سے خاک چٹا دی ۔ کوارٹر فائنل میں گیارہ اپریل کو ان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ کے ریس میک فاڈین سے ہوگا جنہوں نے گیانا کے کیون ایلی کوک کوہرایا۔ پاکستان کے علی احمد بدقسمتی سے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے انہیں مینز 60کلو گرام پری کوارٹر فائنل میں انگلش باکسر کلم فرنچ نے پانچ صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔

error: Content is protected !!