کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 33 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 33 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کینگروز کی حکمرانی بدستور قائم ہے۔ میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے اب تک 33 گولڈ، 28 سلور اور اتنے ہی برانز میڈلز حاصل کئے ہیں۔ انگلینڈ 20 گولڈ، 21 سلور اور 14 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت 8 گولڈ، 4 سلور اور 5 برانز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان محض ایک برانز میڈل کے ساتھ 25 ویں نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!