گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ)ویلز کے سابق ورلڈ ہرڈلز چیمپئن ڈی گرینی کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار ہوگئے ۔ انہیں منگل کو میگا ایونٹ میں اپنی مہم جوئی شروع کرنی تھی مگر ٹریننگ سیشن کے دوران وہ ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے ۔ واضح رہے کہ انہوں نے دوہزار دس میں کامن ویلتھ اور یورپین ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے جبکہ ایک سال بعد وہ سیول میں ورلڈ چیمپئن بنے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے چوتھے کامن ویلتھ گیمز سے اس طرح باہر ہونے سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ ان کیلئے اٹھارہ ماہ کا عرصہ بڑا جذباتی رہا۔