اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نیقومی پہلوان محمد بلال بٹ کو آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے محمد بلال بٹ نے 57 کلوگرام کے مقابلوں میں انگلینڈ نے ریسلر کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل، اس سے قبل پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب اور محمد نوح دستگیر بٹ نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے، اس کے علاوہ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی ویمن ونگ کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون، پاکستان پاور لیفٹنگ کے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک،اسلام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر نویداحمد ملک، سپورٹس کمیٹی چیئرمین ناصر محمود چوہدری، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلات رانا تنویراحمد اور قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد انور نے بھی کھلاڑیوں کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ قومی پہلوان کامن ویلتھ گیمز میں مزید میڈلز حاصل کرنے صلاحیت رکھتے ہیں۔