اولمپئن منصور کی عیادت کو کون پہنچ گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ہاکی ہیرو منصور احمد کی ان کے گھر جا کر عیادت کی۔شاہد آفریدی نے ہاکی کے سابق کھلاڑی منصور احمد کی عیادت کے موقع پر کہا کہ خوشی ہے ہمارے قومی ہیرو تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میں ان کی جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کی سپورٹ کے لیے ہر وقت حاضر ہوں اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن قومی ہیرو کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔ہاکی اولمپیئن منصور احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ان کے گھر آ کر ان کا دل جیت لیا ہے۔

error: Content is protected !!