صوبائی وزیرکھیل اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب انعام بٹ کو مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کی ریسلر محمد انعام بٹ کو کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ محمدانعام بٹ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیاجس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں،محمدانعام بٹ کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کا مستقبل روشن ہے،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ محمدانعام بٹ نے گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے,پوری قوم کوان پر فخر ہے انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ آئندہ بھی وہ کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور پاکستان کے لئے میڈلز جیت کر لائیں گے۔

error: Content is protected !!