اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کانام روشن کرنے والے ریسلر محمد انعام بٹ کو 50لاکھ انعامی رقم دینے کی منظوری دیدی، محمد انعام نے 86کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔ کامین ویلتھ گیمز میں قومی ریسلرز طیب رضا اعوان اورمحمدبلال عرف بلی بٹ جبکہ ویٹ لفٹرز نوح دستگیر بٹ اورطلحہ طالب نے برائونز میڈلزحاصل کئے۔ وزیر اعظم نے گیمز میں برائونز میڈل جیتنے والے ہیروز کیلئے 10,10لاکھ روپے انعام کی منظوری دی، منظوری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سمری کے ذریعے دی گئی، وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ کو سول ایوارڈ دینے کی تجویز بھی زیر غورہے۔