کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کے بعد ریسلنگ ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہی ہے، قومی پہلوان آج صبح ساڑھے سات بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپہنچیں گے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمدارشدستار پہلوان کی قیادت میں گولڈمیڈلسٹ محمدانعام بٹ، برائونز میڈلسٹ طیب رضا اعوان اور محمدبلال عرف بلی بٹ، قومی ریسلرز محمداسدبٹ، عبدالوہاب بٹ، عمیربٹ اورکوچ سہیل ضیا واپس پہنچیں گے جن کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!