پی اے ایف20کرکٹ چیمپئنز ٹرافی فار دی بلائنڈ اسلام آباد نے جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد کرکٹ کلب آف دی بلائنڈنے پی اے ایف ٹی ۔20 کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی فار دی بلائینڈ جیت لی اسلام آباد18اپریل2018:-اسلام آباد کرکٹ کلب آف دی بلائنڈنے اٹک کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کو ہرا کر پی اے ایف ٹی ۔20 کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی فار دی بلائینڈ جیت لی۔ پی اے ایف کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے فا ئنل کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر جنرل سیکیو رٹی، پاکستان ائیر فورس، ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری تھے۔ اسلام آبادکرکٹ کلب آف دی بلائنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔اٹک کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر174رنز بنائے ۔احتشام الحق نے 66 رنز کی شانداراننگز کھیلی ۔ جواب میں اسلام آباد کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ نے 18.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کر لیا۔اکمل حیات 65 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے۔ پاکستان کے چھ مختلف شہروں کی ٹیموں نے اس ٹو رنا منٹ میں حصہ لیا جن میں سرگو دھا ، شیخو پورہ، کوئٹہ ، حیدرآباد، اٹک اور اسلام آباد شامل ہیں۔ مہمانِ خصوصی نے ٹو رنا منٹ کی فاتح ٹیم اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ ٹورنا منٹ پاک فضائیہ ہر سال باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے تاکہ بینائی سے محروم نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے بہترین مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔

error: Content is protected !!