انڈین پریمیئر لیگ،گیل کی سنچری نے کنگز الیون پنجاب کو جتوا دیا

چندی گڑھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی پی ایل سیزن گیارہ کے 16ویں میچ میں کرس گیل کی شاندار سنچری کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے سن رائزرز حیدرآباد کو 15رنز سے شکست دے کر تیسری کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔موہالی میں ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کی اورتین وکٹوں پر 193رنز بنا ڈالے ۔ کرس گیل نے ناقابل شکست 104 رنز میں ایک چوکا اور گیارہ چھکے لگائے ،انہیں پلیئر آف دی میچ کا اعزازملا ۔ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 178 رنز بناسکی ۔

 

error: Content is protected !!