فخر زمان ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز کے خواہاں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہاہے کہ کوشش ہوگی کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز میں کھیلوں، کوشش کروں گا کہ ٹیم مینجمنٹ اوربورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ میں پہلے کھیل چکا ہوں، کنڈیشنز جاننے کی وجہ سے فائدہ ہوگا۔فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے، لاہور قلندرز میں برینڈن میکلم کیساتھ نائب کپتانی کرکے سیکھنے کا موقع ملا اور اس ٹیم میں عاقب جاوید نے بھی بہت سکھایا۔

error: Content is protected !!