قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گریڈ ٹو ،سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے آج سے شروع ہونگے ۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کے درمیان کراچی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا ، گروپ اے میں ملتان، ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور بہاولپور جبکہ گروپ بی میں کراچی بلیو، حیدرآباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی شامل تھے ۔آ ج سے سیمی فائنل مقابلوں کا آغا زہوگا اور فائنل 8مئی کو کھیلا جائے گا جس کیلئے وینیوکا فیصلہ ایک دور روز میں ہوجائے گا۔

error: Content is protected !!