سندھ گیمز: 100 میٹر ریس میں کراچی کے اسامہ تیز ترین ایتھلیٹ قرار

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ گیمز کے 100 میٹر ریس کے مقابلے میں کراچی کے اسامہ سلطان نے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔کراچی کے اسامہ سلطان نے 100 میٹر کا فاصلہ 10:09 سیکنڈ میں طے کیا اور سندھ کے تیز ترین ایتھلیٹ قرار پائے۔سو میٹر ریس میں کراچی کے ہی معید بلوچ 11:03 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین کی 100 میٹر ریس میں بھی کراچی کی ایتھلیٹس چھائی رہیں اور عشاء عرفان پہلے جب کہ فاطمہ ثناء دوسرے نمبر پر رہیں۔

 

error: Content is protected !!