پشاور زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 30اپریل کوہوگی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب 30اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی، تقریب میں پاکستانی کر کٹرز کے علاوہ دنیا ئے کر کٹ کے بڑے نام برائن لارا، سر ویون رچرڈ، ڈیرن سیمی،جیف تھامسن ، سابق انگلش کپتان ناصر حسین اور گراہم گوچ شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیم کے سالانہ ایکسلینس ایوارڈ میں شرکت کیلئے دوبارہ پاکستان آئیں گے۔اس بات کا اعلان پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرکیا۔پشاور زلمی کے سالانہ ایکسلینس ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد میں 30اپریل کو ہوگی۔ جاوید آفریدی نے بتایاکہ تقریب میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام شرکت کرنے پاکستان آئیں گے۔کرکٹ کی دنیاکے سابقہ بڑے ناموں میں برائن لارا، سر ویون رچرڈ بھی ڈیرن سیمی کے ساتھ اس تقریب کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔جاوید آفریدی نے پاکستانیوں کو یہ بھی خوشخبری دی ہے کہ آسٹریلوی باؤلر جیف تھامسن ، سابق برطانوی کپتان ناصر حسین اور گراہم گوچ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے کہ جوکہ پشاور زلمی پی ٹی وی کے اشتراک کے ساتھ پشاور زلمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے عنوان سے منعقد کررہی ہے۔

error: Content is protected !!