پاکستان ون ڈے کپ،،پنجاب کی شاندار جیت

فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ون ڈے کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ بلوچستان کے کپتان احمد شہزاد نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں محض تین وکٹوں پر365رنز بناڈالے وکٹ کیپر بلے باز بسم اللہ خان نے14چوکوں کی مددسے106رنز اور احمد شہزاد نے 95رنز کی اننگز کھیلی ،محمد نواز نے 83اوررمیز راجہ جونیئر نے 51رنز کا اضافہ کیا ۔جواب میں پنجاب کی ٹیم نے3وکٹوں کے نقصان پر ہدف 49ویں اوور کی 5ویں گیند پر پورا کرلیا۔مردمیدان صاحبزادہ فرحان نے 2چھکوں اور 17چوکوں کی مدد سے 155رنز بنائے ،محمد رضوان نے 2چھکوں اور 13چوکوں کی مددسے 124رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔آج اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!