لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لیور پول میں کینیڈین حریف کے خلاف جیتنے والی فائٹ پاکستانیوں کے نام کردی۔اپنے ویڈیو پیغام میں باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستانیوں نے جیت کیلئے دعائیں کیں اور ان کی کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پاکستان میں ان کے سپورٹرز کی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جا کر اپنے مداحوں سے ملاقات کروں گا جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔عامر خان پاکستان میں باکسنگ لیگ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عامر خان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا ارادہ ہے۔عامر خان نے کہا کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان آرہے ہیں جہاں باکسنگ لیگ سے متعلق بڑا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ 21 اپریل کو برطانیہ کے شہر لیور پول میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے کینیڈین حریف فِل لو گریکو کو صرف 39 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔