فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانیکا ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں کامران اکمل نے فاٹا کی جانب سے خیبر پختونخوا کیخلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔یہ 36سالہ کامران اکمل کی لسٹ اے کرکٹ میں 20ویں سنچری تھی جس کیساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔کامران اکمل اب تک 327لسٹ اے میچز کی292اننگز میں32.368671رنز سکور کرچکے ہیں جس میں20سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں ۔لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کیساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنیوالے ملکی بلے باز ہیں ۔ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21،21سنچریوں کیساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ17،17سنچریوں کے ساتھ پانچویں ، احمد شہزاد ،اظہر علی اور شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر چھٹے اور سابق کپتان محمد یوسف 15سنچریاں سکور کرکے ساتویں نمبر پر موجود ہیں ۔