ماریہ شراپوا تنزلی کی راہ پر گامزن

سٹٹ گارٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈوپنگ مسائل کے سبب 15 ماہ کی پابندی کے بعد کھیل میں واپسی پر بڑے اعزازات جیتنے کی خواہاں روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا تنزلی کی راہ پر گامزن ہیں جن کو آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے بعد کوئی کامیابی نہیں ملی۔سٹٹ گارٹ اوپن میں گارشیا کیخلاف انہیں مسلسل چوتھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،یہ ان کے طویل کیرئیر میں صرف دوسرا واقعہ ہے جب انہیں چار لگاتار ناکامیوں کا دکھ اٹھانا پڑا۔ اب 5 مرتبہ کی 31 سالہ گرینڈ سلام چیمپئن کو نئی ٹینس رینکنگ میں ٹاپ 50 سے باہر ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔

error: Content is protected !!