پی سی بی ویمنز ٹی 20ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کراچی میں ہوگی


کراچی (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2018 کی میزبانی یکم مئی سے کراچی کرے گا۔ ایونٹ دس مئی تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس ایونٹ میں تین ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں اور پی سی بی الیون سائیڈ بیس اوورز پر مشتمل میچز کھیلیں گی ۔ ان ٹیموں میں زرعی ترقیاتی بینک، سٹیٹ بینک آف پاکستان، ہائرایجوکیشن کمیشن جبکہ پی سی بی الیون ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایونٹ کا فائنل دس مئی کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ سٹیٹ بینک اور ایچ ای سی کے درمیان یکم مئی کو ہو گا۔ پی سی بی الیون ٹیم کی قیادت رامین شمیم کریں گی دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ رئوف، کائنات امتیاز نائب کپتان، مرینہ اقبال، حرینہ سجاد، ثناء عروج، فریحہ محمود وکٹ کیپر، نائلہ نذیر، صباء نادر، سبحانہ طارق، ثانیہ خان اور ثناء فاطمہ شامل ہوں گی۔ ٹیم آفیشلز میں طاہر محمود ہیڈ کوچ، سمائیہ صدیقی منیجر، ابرار احمد ٹرینر، رفعت اصغر فزیو تھراپسٹ جبکہ شاکر خلجی اینالسٹ ہوں گے۔ ایس بی پی کی قیادت عالیہ ریاض کریں گی دیگر کھلاڑیوں میں ارم جاوید، عائشہ ظفر، انعم امین، ماہم طارق، نتالیہ پرویز، سیدہ مریم بخاری وکٹ کیپر، سدرا امین، حفصہ امجد، غلام فاطمہ ، سعدیہ یوسف، الزبتھ برکت، حفصہ خالد ، کائنات حفیظ جبکہ ٹیم آفیشلز میں ظہیر الحسن اسپورٹس آفیسر، عرفان اللہ خان کوچ، حنا اعظم منیجر، ثناء بخش منیجر، زاہد یعقوب اینالسٹ، فیض احمد خان فیلڈنگ کوچ، خالد ارتضیٰ خان آبزرور ہوں گے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی کپتان ثناء میر ہوں گی دیگر کھلاڑیوں میں نین عابدی، بسماء معروف، ندا ڈار، جویریہ خان، الماس اکرم، زیبا منظور، ایمن انور، ناہیدہ خان، ڈائنا بیگ، ماہم مغل، نشرا سندھو، سدرا نواز، منیبہ علی صدیقی جبکہ ٹیم آفیشلز میں عبدالقادر ہیڈ کوچ، پرویز اختر منیجر، بتول فاطمہ نائب کوچ، عاصم رضا منیجر، ساجدہ فجر فزیوتھراپسٹ ہوں گی۔ ایونٹ میں شامل چوتھی ٹیم ایچ ای سی کی کپتان فضیلہ اخلاق ، خدیجہ چستی، ماہم ظہیر، نجمہ بی بی، اقصیٰ عابد، معصومہ بشارت، مدیحہ رشید وکٹ کیپر اور نائب کپتان، گل فیروز، سماویہ اختر، سحر ناز، عظمت اسلم، غزالہ عامر، مناہل احمد ، شاہدہ امین جبکہ ٹیم آفیشلز میں ہما فواد منیجر، محمد آصف کوچ، محمد علی نیازی نائب کوچ، عالیہ کرن ٹرینر ہوں گی۔

error: Content is protected !!