پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا — فوٹو: پی سی بی

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)آئرلینڈ و انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز سے قبل پہلے پریکٹس میچ میں پاکستانی بیٹسمین بری طرح ناکام ہوگئے۔انگلش کرکٹ کلب کینٹ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلی اننگز میں پوری ٹیم 55.2 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔امام الحق 61 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حسن علی 24 رنز بناکر دورے نمایاں بیٹسمین رہے۔سمیع اسلم اور اظہر علی نے 28 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اظہر علی 15 اور سمیع اسلم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق نے عمدگی سے بیٹنگ کی اور 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسد شفیق 17 رنز بناسکے،حارث سہیل 5، بابر اعٕظم 11، سرفراز احمد 4 ،شاداب 7 اور محمد عامر 4 رنز بناسکے۔حسن علی نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ کینٹ کی جانب سے ول گِڈمین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس پریکٹس میچ کے بعد پاکستان ایک اور پریکٹس میچ میں نارتھمپٹن شائر کا سامنا کرے گا جس کے بعد آئرلینڈ اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا سامنا کرے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک کھیلا جائے گا جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ہوگی۔

error: Content is protected !!