اوکاڑہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ویٹرن ایسوسی ایشن کے تحت44 وان میچ گزشتہ روزاوکاڑہ فٹبال کلب اینڈ اکیڈیمی فٹبال گراونڈاوکاڑہ میں پاکستان کے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون اوراوکاڑہ فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جوکہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔اس میچ کااوکاڑہ میں کروانے کا مقصد شیخ ہاورن اظہر کی اپنے علاقے میں فٹ بال کو گراس روٹ لیول پر مقبول عام رکھنے پر خرا ج تحسین پیش کرنا تھا۔میاں عباس پیٹرن ان چیف نے اوکاڑہ ٖفٹ بال کلب کے بچوں کومکمل کٹ سیٹ کے تحائف دیے۔
اکاڑہ فٹ بال کلب اکاڑہ کی فٹ بال گراونڈمیں اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین فٹ با ل کی کثیرتعداد پاکستانی فٹ بال کی تاریخ کے نامور کھلاڑیوں کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کے لیے فلڈ لائیٹ کی خوبصورت روشنیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے میدان میں امڈآئی تھی ۔ گراونڈپہنچنے پرانٹر نیشنل کھلاڑیوں پر شائقین فٹ بال نے بینڈ باجوں اور ڈھول کی تھاپ اور گلاب کی پتیوں کے ساتھ اسقبال کیا۔ نواحی علاقوں سے کثیر تعداد میچ دیکھنے کے لیے آئی ہوئی تھی۔اکاڑہ کا علاقہ فٹ بال کے حوالے سے کافی زرخیز علاقہ گردانا جاتا ہے ۔ شائقین ان لیجنڈذ کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ سلفیوں کی بھرمار دیکھنے میں آرہی تھی۔اس دوستانہ میچ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستانی فٹ بال کو گراس روٹ لیول پر مقبول عام رکھنے کے لیے سابقہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان میں فٹ بال جیسے کھیل کو نوجوان نسل میں کم ہوتی ہوئی مقبولیت کے تسلسل کو جڑ سے اکھاڑنے کی ایک عملی کاوش تھی۔پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کی طرف سے لاہور سے میاں عباس، ڈاکٹر حسن ابرابر، غلام سرور ٹیڈی، اعجاز علی کاکا، تنویر الحسنین، حاجی خاور عباس، محمد عامر خان، ،فیصل امیر احمدخان، منڈی بہاالدین سے یوسف ہارون، کبیر والہ سے امجد زکریا سہیل علی شانی، ملتان سے شرافت علی چنو، فیصل آباد سے سرفراز چرنڈی، جمشید باجوہ،، ساہیول سے محمد اشفاق، بہاولنگر سے آصف خاکوانی، گول کیپرطارق متیرا جڑانوالہ سے زاہد لقمان اور کراچی سے گوہر زمان پر مشتمل تھی ۔
میچ سے قبل کمیٹی برائے فروغ فٹ بال کے ممبران کا اجلاس پیٹرن ان چیف میاں عباس اور صدر آصف خاکوانی کی سربراہی میں شروع ہوا ۔ جس میں کمیٹی کے نئے ممبر لاہور سے ڈاکٹر حسن ابرار اور حاجی خاور عباس کو خوش آمدید کیا گیا۔ ملک بھر سے ویٹرن کو کی گئی دعوتوں پر اظہار توجہ کے لیے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔میچ سے قبل اوکاڑہ کے نامور سوکر لیجنڈز استاد عبدالحق نے ویٹرن پلیرز کے ساتھ اپنے تجربے سے ویٹرن پلیرز کو مستفید کیا۔
کھیل کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز سے شروع ہوا۔دونوں ٹیموں کی طرف سے اعلیٰ ماہرانہ کھیل پیش کیاگیا ۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار بال پوسیشن (Ball Possession) ، ٹربلنگ (Dribling) ، پاسنگ (Passing) ، انٹرسیپٹنگ(Intercepting)، آئی کونٹیکٹ (Eye Contact) اور ڈاجنگ (Dodging) ڈیفنس آف سویپر سسٹم (Defence of Super Syster) اور پریسنگ زون (Pressing Zone)کا خوبصورت مظاہرھ پیش کیا جس کی شایقین فٹ بال نے دل کھول کر تعریف کی۔اس میچ میں انٹرنیشنل الیون کے کھلاڑیوں کے (Work Rate) اور میچ ٹریلولنگ (Match Traveling) نے شایقین فٹ بال کو متاثر کیے رکھااور ان کے کھیل کو خوب سراہا گیا۔پہلے ہاف میں کھیل کے اوکاڑہ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے کئی شاندار موومنٹ بنائی لیکن اشفاق احمد اور جمشید باجوہ کی سوپیر ٹیکنیک کی وجہ سے مخالف ٹیم کو گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ دوسرے ہاف کے 11 ویں منٹ میں حسب روایت فیصل میر نے رائیٹ سائیٹ سے بال کو کیری کرتے ہوئے خوبصورت کراس لگا کر بال کو جال میں پھینک دیا۔ جبکہ دوسری طرف مخالف ٹیم نے کھیل کے آخری لمحات میں گول کرکے میچ کے برابری پر ختم کروانے میں کامیاب ہوگئی۔ اکاڑہ فٹ بال اکیڈیمی کے جونیر بچوں کے ساتھ بھی میچ کھیلا گیا۔ اس میچ کی خاص بات لڑکوں کے چہروں پر فخر اور جوش دیکھنے کے قابل تھا۔ اس موقع پر مہمان حصوصی نے مہمان ٹیم کیاوکاڑہ آمد کو اہل علاقہ کی فٹ بال سے لکن کاکا تمر کہتے ہوئے ان کو مبارک باد دی۔
آغا محمد اجمل
موبائیل، واٹز اپ اینڈ امیو نمبر +92-331-4881330