کینٹربری(سپورٹس لنک رپورٹ)گیارہ مئی سے آئرلینڈ کیخلاف شروع ہونیوالے تاریخی اولین ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہوئیں ہیں ،انگلش کاؤنٹی کینٹ کیخلاف چار روزہ ٹورمیچ کے تیسرے روز بھی کھلاڑی میدان میں اترنے سے قاصر رہے کیونکہ رات بھر ہونے والی بارش نے میدان کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلے روز پاکستانی ٹیم نے 168 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں میزبان ٹیم ایک وکٹ پر 39 رنز بنا سکی تھی لیکن مسلسل دو دن کا کھیل بارش کی نذر ہو جانے کے بعد گرین شرٹس کی تیاریوں کو دھچکا لگا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج بھی موسم بدستور خراب رہے گا۔