ماہانہ محفوظ شدہ تحاریر : اپریل 2018

کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس، پاکستانی کھلاڑی محمد رمیض کی مسلسل دو فتوحات

گولڈکوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی محمد رمیض ابتدائی دونوں میچز میں سرخرو رہے، فاطمہ خان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فہد خواجہ اور حریم انور علی کو دونوں میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا میں جاری گیمز میں منگل ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز سکوائش، پاکستان کے فرحان زمان اور فائزہ ظفر کا مکسڈ ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز سکوائش میں پاکستان کے فرحان زمان اور فائزہ ظفر نے مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پہلا میچ جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے میچ میں فرحان زمان اور فائزہ ظفر پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ،آسڑیلیا کے مینز اینڈ ویمنز ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغے

گولڈ کوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ میں آسٹریلوی سائیکلسٹس کیمرون میئر اور کیترین نے مینز اینڈ ویمنز ٹائم ٹرائلز ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو روڈ سائیکلنگ میں دو طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، مینز ٹائم ٹرائل ایونٹ میں آسٹریلوی سائیکلسٹ کیمرون میئر نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز شوٹنگ، بھارت نے ویمنز 25 میٹر پسٹل میں طلائی تمغہ جیت لیا

گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ) کامن ویلتھ گیمز شوٹنگ میں انگلینڈ نے کوئنز پرائز پیئرز، ویلز نے مینز 50 میٹر رائفل پرون اور بھارت نے ویمنز 25 میٹر پسٹل ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو شوٹنگ ایونٹ میں تین مختلف کیٹگریز میں طلائی تمغوں کے فیصلے ہوئے، کوئنز پرائز پیئرز ایونٹ میں انگلینڈ کے ...

مزید پڑھیں »

صوبائی وزیر کھیل پنجاب کی ویٹ لفٹر نوح بٹ کو تمغہ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ ) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے نوجوان ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کو آسٹریلیا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔نوح دستگیر بٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ نوجوان ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 105پلس کیٹیگری ...

مزید پڑھیں »

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو ایسا نقصان پہنچایا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا

کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے بھارت میں جا کر کھیلنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے گئی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ملائیشیا کے شہر کولاالمپور میں ہوا جس کی صدارت کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی، شیڈول اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دی گئی۔ایشیا کپ ...

مزید پڑھیں »

کامن ویلتھ گیمز،انگلش سکواش پلیئر کا 4 سال انتظار کے بعد طلائی تمغہ

گولڈ کوسٹ (سپورٹس لنک رپورٹ) انگلش کھلاڑی جیمز ول سٹروپ نے چار سالہ انتظار کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے گزشتہ روز سکواش کے مینز سنگل فائنل میں کیوی حریف پال کول کو گیارہ نو ، گیارہ ،چار اور گیارہ ،چھ سے ٹھکانے لگایا ۔ یاد رہے کہ انہیں دوہزار دس اور دوہزار چودہ ...

مزید پڑھیں »

سائیکلسٹ گولیرٹس ریس کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہلاک

پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)پیرس روبے سائیکل ریس کے دوران بیلجیئم کا 23سالہ سائیکلسٹ مائیکل گولیرٹس دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ بیلجیئم کی نمائندگی کرنے والی ویرنداس ولیم ٹیم کے حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے ناقابل یقین واقعہ قرار دیا ہے ۔ گولیرٹس ...

مزید پڑھیں »

نیوزی لینڈ کی خاتون ویٹ لفٹر کہنی تڑوا بیٹھیں

گولڈکوسٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کی متنازعہ خاتون ویٹ لفٹر لوریل ہبرڈ فائنل راؤنڈ میں اپنی کہنی تڑوا بیٹھیں۔ پلس 90 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل راؤنڈ میں کیوی ایتھلیٹ 120کلوگرام کا وزن نہ سہارسکیں اور کہنی کا جوڑ نکل جانے کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ واضح رہے کہ 40 سالہ ایتھلیٹ نے اپنی جنس تبدیل کرانے کے بعد بطور ...

مزید پڑھیں »

چارلسٹن اوپن کا ٹائٹل ہالینڈ کی ککی برٹینز نے جیت لیا

چارلسٹن،مونٹیری(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں کھیلا گیا چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ہالینڈ کی ککی برٹینز نے جیت لیا جن کو ایک ہی دن میں دو اہم مقابلوں میں شرکت کرنا پڑی۔ امریکہ کی میڈیسن کیز کو سیمی فائنل میں شکست دینے کے بعد نمبر بارہ سیڈ ڈچ پلیئر کو فیصلہ کن معرکے میں نمبر پانچ سیڈ جرمنی کی ...

مزید پڑھیں »
error: Content is protected !!