اسلام آباد(نواز گوھر)سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 28اپریل کو سید فخر علی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی زیرنگرانی کے ڈی اے آفیسرز کلب کراچی میں ہوا۔ حیدر خان لہری چیف الیکشن کمیشن ، احمد علی راجپوت سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ سپورٹس بورڈ کے ممبر انجم زاہدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سابقہ صدر سید خاور شاہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
حیدرخان لہری چیف الیکشن کمشنر نے ممبرز کو خوش آمدید کہا اور ہاؤس کو الیکشن کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا۔
ہاؤس نے مندرجہ ذیل ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز کو بلامقابلہ اگلے چار سال کی مدت کے لئے منتخب کرلیا:
صدر محمد محسن خان
سینئر نائب صدر وصال انصاری
نائب صدور مسز ارم اکبر (چیئرپرسن ویمن)، جاوید عزیز خان ، اطہر خان، وسیم الدین ، پرویز احمد شیخ ،
عائشہ ارم اور محفوظ علی
سیکرٹری جنرل کاشف شیخ
خزانچی ندیم ظہیر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد خان
جوائنٹ سیکرٹری شکیل احمد ، فرخندہ فصیح
ڈائریکٹر اکیڈمی نعمان الدین
ایگزیکٹو ممبرز(6) (کوچنگ ، امپائرنگ، یوتھ )
الیکشن کے بعد محمد محسن خان صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن نے ہاؤس کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس کے اختتام پر سید فخرعلی شاہ صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال نے منتخب ہونے والے ممبران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ فخر شاہ نے بیس بال کی ترویج کے لئے سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر محمد محسن خان صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن نے ممبران میں سووینیئر تقسیم کئے ۔ سید خاورشاہ مرحوم کی بیس بال اور دوسرے کھیلوں کے لئے خدمات کے پیش نظر ان کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جو سید فخرعلی شاہ نے وصول کیا۔
اجلاس کے اختتام پر سید فخر علی شاہ نے سندھ بیس بال ایسوسی ایشن میں بیس بال کا سامان تقسیم کیا۔