انگلش کاؤنٹی سے معاہدے پر وہاب ریاض خوشی سے سرشار


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے معاہدے کے بعد وہاب ریاض میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے اور انہوں نے خوشی سے سرشار لہجے میں اپنے ٹوئٹر پیغام کے دوران ڈربی شائر کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ایونٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں اور اگر آپ کو ریورس سوئنگ اور تیز رفتار بالنگ کے علاوہ پاکستان سے کچھ اور چاہئے تو ضرور بتائیں۔’’ ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی فاسٹ بالر ہارڈس ولیون نے بھی وہاب ریاض کی ڈربی شائر میں شمولیت کو زبردست خبر قرار دیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ اب دیکھنے والے اپنی نشستوں پر سنبھل کر بیٹھیں کیونکہ راکٹ ان کی جانب آنے والے ہیں۔

error: Content is protected !!