بھارتی فاسٹ باؤلرعرفان پٹھان نے گلوکاری شروع کردی

ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی آل راونڈر عرفان پٹھان گلوکار بن گئے۔عرفان پٹھان رواں برس کسی بھی فرنچائزنے نہیں خریدا تھا تاہم وہ بطور کمنٹیٹر آئی پی ایل سے منسلک ہیں، انھوں نے ٹویٹر پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ فلم بدری ناتھ کی دلہنیا کا گانا سن میرے ہمسفر گا رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی قریب میں بیٹھے گٹار پر ان کا ساتھ دے رہے۔

error: Content is protected !!