انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئین شپ، سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کا جائزہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 12سے15مئی تک ہونے والی انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئین شپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان اور ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ کی سربراہی میںافسران نے جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب یادگار ہوگی ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان کی ہدایات کے مطابق باکسنگ کے فروغ کیلئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیاہے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حفیظ بھٹی ، بین الاقوامی ریفری ارشد جاوید قریشی ، اقبال شاہداورطارق گجربھی موجود تھے، ڈائریکٹرسپورٹس محمد انیس شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی باکسنگ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کثیر تعداد میں خواتین باکسرز بھی حصہ لے رہی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے، دو روزہ ٹرائلز میں مرد وخواتین باکسرز کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے ۔

error: Content is protected !!