انڈر23 خیبرپختونخوا گیمزاختتام پذیر،، پشاور ریجن نے میلہ لوٹ لیا


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ہونیوالی انڈر23 گیمز کے انٹر ریجنل فائنل راؤنڈ میں پشاور نے مردوں کے 21ایونٹس اور خواتین کے 10 ایونٹس میں مجموعی طور پرمردو خواتین کے 31کھیلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے چمپیئن شپ ٹرافی مسلسل تیسری مرتبہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ‘مردوں کے 26 ایونٹس میں سے پشاور نے 21 ایونٹس میں اور خواتین کے کل 17میں سے 10ایونٹس میں سرخرو رہا ‘ان تین روزہ کھیلوں میں مردان دوسرے سوات تیسرے اور ہزارہ چوتھے نمبر پر رہا،کوہاٹ نے پانچویں ،بنوں نے چھٹی جبکہ ڈی آئی خان ریجن ساتویں نمبر پر رہی،صوبائی وزیر کھیل محمود خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ایڈیشنل سیکرٹری محمد بابر خان ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان ، ڈائریکٹریوتھ اسفندیار خان خٹک سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔نتائج کے مطابق خواتین کے مقابلوں میں مردان نے تین کھیلوں میں اول اور خواتین کی گیارہ کھیلوں میں دوسرے جبکہ ہزارہ نے خواتین کے تین کھیلوں میں پہلی اور ایک میں دوسری پوزیشن حاصل کی ‘سوات نے خواتین کی ان کھیلوں میں ایک میں اول اور ایک میں دوسری پوزیشن جبکہ کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان نے خواتین کے کھیلوں میں ایک ایک کھیل میں دوسری پوزیشن حاصل کی ‘مردوں کے ایونٹس میں کراٹے ‘ریسلنگ ‘ویٹ لفٹنگ‘بیڈمنٹن ‘ٹینس ‘سکواش ‘باکسنگ‘موئی تھائی ‘کراٹے فل کنٹیکٹ‘ووشو‘سوئمنگ‘سائیکلنگ ‘باسکٹ بال ‘ہینڈ بال ‘ہاکی ‘رسہ کشی ‘آرچری ‘جوڈو ‘ایتھلیٹکس‘ہینڈ بال اور جمناسٹک میں پشاور نے ٹرافیاں جیتیں‘جبکہ فٹبال اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹ سوات ‘کبڈی مردان‘تائیکوانڈو میں کوہاٹ کی ٹیمیں ونر رہیں ‘تائیکوانڈو میں ڈیرہ اسماعیل خان رنر اپ رہا ‘والی بال کی ٹرافی بنوں نے جیتی جبکہ سوات رنر اپ رہا ‘رسہ کشی میں ہزارہ نے پشاور کو شکست دی ‘سکواش میں پشاور نے مردان کو ہرایا جبکہ نیٹ بال میں سوات نے مردان کو شکست دی ‘جوڈو کے ایونٹ میں مردان نے تین گولڈ میڈلزجیت کر ٹرافی اپنے نام کی‘کوہاٹ رنر اپ رہا ‘بنوں نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی‘ووشو کے خواتین کے مقابلوں میں پشاور نے پانچ گولڈ میڈلز ‘تین سلوراور دو برانز میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی‘مردان نے تین گولڈ ‘ایک سلور اور چار برانز میڈلز کیساتھ دوسری اور ہزارہ نے دو سلور اور پانچ برانز میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی‘خواتین کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پشاور نے چالیس پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں تین گولڈ‘چھ سلور اور ایک برانز میڈل شامل تھے‘مردان نے 38 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن اپنے نام کی ‘پوزیشن کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس پر پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی‘مردوں کے باکسنگ کے مقابلوں میں پشاور نے چھ گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برانز میڈل کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ‘سوات نے تین گولڈ ‘دو سلور اور دو برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ ہزارہ نے ایک گولڈ ‘تین سلور میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘کرکٹ کے خواتین کے فائنل میں پشاور نے ایک گیند قبل چار وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی پشاور نے فائنل میں مردان کو شکست دی ‘سوئمنگ کے ایونٹ میں پشاور نے سات گولڈ‘چھ سلور ‘دو برانز میڈلز اور 104 پوئاٹنس کیساتھ پہلی‘مردان نے دو گولڈ ‘تین سلور اور تین برانز اور 63 پوائنٹس کیساتھ دوسری اور ہزارہ نے ایک برانز میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی سائیکلنگ میں پشاور نے تین گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برانز میڈلز اور 106 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘مردان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈلز کیساتھ دوسری جبکہ سوات نے ایک سلور میڈلز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

error: Content is protected !!