پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام فٹسال اور کرکٹ لیگ کا آغاز

آغا محمد اجمل
پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر سایہ تین روزہ بائنیر فٹسال لیگ اور پائنیر کرکٹ لیگ کا گزشتہ روز آغاز ہوگیا. افتتاحی تقریب کے موقع پر نامور انٹرنیشنل فٹبالر , لیجنڈ، سیف گیمز سری لنکا ,گولڈ میڈلسٹ, ڈائریکٹرسپورٹس لاہور بورڈ اور پاکستان سوکر سکول لاہور کے بانی تنویر الحسنین بطور مہمانِ خصوصی رونق افروز ہوئے. اس موقع پر جناب لیاقت بلوچ، کرکٹر کامران اکمل , ناظم جامعہ خافظ محمد نعیم عبدالرشید بهی موجود تهے.

تنویر الحسنین نے اہنے خطاب میں کہا کہ جامعہ پنجاب کے ساته میری پرانی یادیں وابسطہ ہیں. کیمیکل انجینئیرنگ کی تعلیم کے دوران میں نے یونیورسٹی کا بہترین فٹبالر اور اتهلیٹ کا اعزاز حاصل کیا اور اس طرح میں دو کلر سے نوازا گیا. یونیورسٹی دور کے دوران ہی مجهے پاکستان کا فٹبال کا کلر لگا. انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس گالہ جیسی سرگرمیاں طلبہ میں مثبت و صحتمندانہ رحجان کا باعث بنیں گیں. پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طرف سے یہ عزت افزائی پاکستان انٹرنیشنل ویٹرن الیون کے بطور ممبر تمام ویٹرن پلیئرز اور ملک کے تمام فٹ بالرز کےلیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے.

error: Content is protected !!