کامن ویلتھ گیمز کے میڈلز ونرز کو آج انعامات سے نوازا جائیگا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)21ویں کامن ویلتھ گیمزگولڈکوسٹ آسٹریلیا میں سبزہلالی پرچم سربلند کرنے والے قومی کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازنے کیلئے خصوصی تقریب آج وزیر اعظم ہائوس میں ہوگی، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے مایہ ناز قومی پہلوان شیرپاکستان محمدانعام بٹ کو پچاس لاکھ روپے، کانسی کا تمغہ جیتنے والے پہلوان طیب رضا اعوان اور محمدبلال عرف بلی بٹ جبکہ قومی ویٹ لفٹرز طلحہ طالب اورمحمدنوح دستگیربٹ کو دس، دس لاکھ روپے نقد انعامات سے نوازیں گے۔

error: Content is protected !!