ائرلینڈ کو آسان ٹیم نہیں لینگے،سرفراز احمد

ڈبلن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور آئرلینڈ کا تاریخی ٹیسٹ میچ  کا جمعہ سے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی جس کے لیے میزبان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی ہے۔قومی ٹیم بھی آئرلینڈ کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کو آسان نہیں لیں گے اور تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے ۔آئرلینڈکے خلاف 15 رکنی قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے 11 مئی سے 14 مئی تک ڈبلن میں بارش کی پیشگوئی کی ٗ بارش ہونے کی صورت میں میچ متاثر ہونے اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو بھاری خسارے کا خدشہ ہے۔

error: Content is protected !!