پنجاب کپ انڈور آرچری چیمپئن شپ سرگودھا میں شروع

سرگودھا(سپورٹس لنک رپورٹ)پنجاب کپ انڈور آرچری چیمپئن شپ سرگودھا میں شروع ہوگئی، مینز ٹیم ایونٹ راولپنڈی ڈویژن نے جیت لیا، فیصل آباد نے دوسری اور سرگودھا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پنجاب آرچری ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم سرگودھا میں جاری چیمپئن شپ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل فاروق حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق نیازی اور ڈی ایس او منظر شاہ بھی ہمراہ تھے۔ پہلے روز مردوں کا ٹیم ایونٹ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن آرچری ٹیم نے 490 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، فیصل آباد ڈویژن نے 488 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سرگودھا ڈویژن نے 461 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کا ٹیم ایونٹ اور مرد و خواتین آرچرز کے انفرادی مقابلے جاری ہیں، اختتامی تقریب اتوار کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودھا ندیم محبوب ہوں گے جو جیتنے والے آرچرز میں انعامات تقسیم کریں گے ۔

error: Content is protected !!