ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دلچسپ بنانے کیلئے نئے قوانین پر غور شروع

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کو دلچسپ بنانے کے لئے نئے قوانین پر غور شروع کر دیا ہے ۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 مئی کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گا جس میں ٹیسٹ چیمپئین شپ کے لئے نئی پلئینگ کنڈیشنز پر غور کیا جائے گا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا آغاز ورلڈ کپ 2019 کے بعد ہو گا جس میں 9 ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ فائنل 2021 میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔چیمپئین شپ کے دوران ٹاس نہ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، اس حوالے سے قوانین بنائے جائیں گے۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا فیصلہ میزبان بورڈ کرے گا جبکہ میچ میں استعمال ہونے والی گیند کا انتخاب بھی مہمان ٹیم کے کرنے کی تجویز ہے۔پچ خراب قرار دینے کی صورت میں مہمان ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔فائنل ڈرا ہونے کی صورت میں لیگ میں ٹاپ ٹیم کو فاتح قرار دینے کی تجویز ہے۔

error: Content is protected !!