علامہ اقبال ٹی ٹونٹی ویل چیئر کرکٹ چیمپئن شپ بھلوال 26مئی سے شروع ہو گی

بھلوال(سپورٹس لنک رپورٹ)بھلوال ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام علامہ اقبال ٹی ٹونٹی ویل چیئر کرکٹ چیمپئن شپ بھلوال 26تا 29مئی تک تک بھلوال میں کھیلی جائیگی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں جن میں بھلوال،میرپور خاص، مردان،کراچی،ملتان اور لوئر دیر شامل ہیں شرکت کرینگی،چیمپئن شپ کے بہترین انعقاد کیلئے آرگنائزین کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں صدر ایوب،امیر محمد خان،بسم اللہ خان،رضوان مغل، طاہر خان بلوچ، ساجدہ مشتاق،عامر اور حافظ مبشر شامل ہیں۔

 

error: Content is protected !!