لال چند راجپوت زمبابوین ٹیم کے کوچ مقرر

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کرکٹر لال چند راجپوت کو مختصر دورانیے کیلئے زمبابوین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جنہیں ہیتھ اسٹریک کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راجپوت اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے درمیان ابتدائی طور پر تین ماہ کا معاہدہ طے پایا ہے تاہم اگر ان کی زیر کوچنگ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی تو ان کے معاہدے میں توسیع کی جا سکتی ہے۔نئے ہیڈ کوچ کی پہلی آسائنمنٹ جولائی میں شیڈول ہوم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز ہو گی جس میں میزبان زمبابوے کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یاد رہے کہ زمبابوے نے ٹیم کی 2019 ورلڈکپ تک رسائی میں ناکامی کے بعد پورے کوچنگ سٹاف کو برطرف کر دیا تھا۔لال چند راجپوت نے اپنے بیان میں کہا کہ زمبابوین ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر خوش ہوں، اس وقت یہ میرے لیے چیلنجنگ ہے تاہم میں اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، میری کوشش ہو گی کہ زمبابوین کرکٹ بورڈ کی توقعات پر پورا اتروں۔

error: Content is protected !!