سرفراز احمد اکتیس برس کے ہو گئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج اکتیس برس کے ہو گئے، سٹار کرکٹر کی کپتانی میں پاکستان انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔ سٹار کرکٹر نے زندگی کی 31 اننگز کھیل لیں، وہ 22 مئی 1987 کو کراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے بطور انڈر 19 کپتان پاکستان کو بھارت کے خلاف 2006 کا عالمی کپ جتوایا۔گزشتہ سال بھارت کے خلاف ہی سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بنا، وکٹ کیپر بلے باز کی کپتانی میں پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔سرفراز احمد کو 39 ٹیسٹ میچز میں دو ہزار دو سو چھتیس 2236 رنز جبکہ ون ڈے فارمیٹ میں 85 میچ کھیل کر ایک ہزار سات سو انتیس 1729 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 41 میچز میں 508 رنز بنا رکھے ہیں۔

error: Content is protected !!