سٹریٹ چائلڈ فٹبال میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا بے مثال استقبال

چیچہ وطنی (سپورٹس لنک رپورٹ) ثپوت چیچہ وطنی محمد ابرار باری کا سٹریٹ چائلڈ فٹ بال 2018 میں پاکستان کو سلور میڈل دلوانے کے بعد اپنے آبائی شہر چیچہ وطنی پہنچنے پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ باری جونہی چیچہ وطنی پہنچا اس پر پھولوں کی پتیوں سے بارش کی گئی۔باری کے استقبال میں رانا ابو بکر خاں منج( چیرمئین ) رائے مرتضی اقبال خاں رہنماتحریک انصاف۔

ظفر اقبال انصاری (صدر تحصیل پریس کلب چیچہ وطنی )۔حافظ محمد بلال (صدرمرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی) ۔میاں عبدالجبار رحمانی وائس چیئرمین چیچہ وطنی ویلفئر آرگنائزیشن ۔

باری کے کوچز پی ای ٹی محمد غوث۔ پی ای ٹی عبدالرحمن اور مشہور زمانہ پی ای ٹی ظہیر احمد فاروقی نے باری کو خوش امدید کہا۔اس موقع پر چیچہ وطنی کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ۔اس کے بعد باری کو چیچہ وطنی کے بازاروں سے ریلی کی شکل میں گزارا گیا ۔

ریلی کی قیادت رانا ابو بکر خان منج اور ظفر اقبال انصاری نے کی ۔ریلی کا شہریوں نے جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا اور باری پر شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔اس کے بعد باری کو اس کے آبائی گاوں 111/7۔آر اس کے گھر پہنچا دیا گیا ۔اس کے ابو شوکت علی نے باری کو گلے لگایا تو خوشی سے ہر آنکھ میں آنسو آ گئے۔

 

 

error: Content is protected !!